فردوس عاشق کیخلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر

  فردوس عاشق کیخلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست آج سماعت کیلئے مقرر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔فردوس عاشق اعوان کے خلاف ایکسل لوڈ کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر درخواست دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے ایکسل لوڈ پر عمل درآمد معطل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کیافردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم نے ایم نائن موٹروے پر ایکسل لوڈ پر عمل درآمد روک دیا فردوس عاشق اعوان کی ٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کی حکم عدولی کرنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول