فلم گاڈ فادر کے ڈائریکٹر کو شریف خاندان پر بھی فلم بنانی چاہئے، علی زیدی

  فلم گاڈ فادر کے ڈائریکٹر کو شریف خاندان پر بھی فلم بنانی چاہئے، علی زیدی

  



کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیرپورٹ اینڈشپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ فلم گاڈفادربنانے والے کو پاکستان کے شریف خاندان پرفلم بنانا چاہئیے، اللہ کا قہر ان لوگوں پرنازل ہو، جنہوں نے اس ملک کولوٹا۔ گزشتہ روزعلی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ فلم گاڈفادربنانے والے فرانسس فورڈ کوپاکستان کے شریف خاندان پرفلم بنانا چاہئیے، اللہ ان تمام لوگوں پرکرم فرمائے جواس عظیم ملک اوراس کے عوام کے لئے جنگ کررہے ہیں اور اللہ کا قہر ان لوگوں پر نازل ہو، جنہوں نے اس ملک کو لوٹا۔

علی زیدی

مزید : صفحہ اول