دیر سے ہی سہی بالآخر حکومت کے احتساب کا بھی یادآہی گیا

  دیر سے ہی سہی بالآخر حکومت کے احتساب کا بھی یادآہی گیا

  



مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دیر سے ہی سہی لیکن حکومت کے احتساب کا بھی یادآہی گیا ہے اپوزیشن جماعتوں کا یہی تو کہنا ہے کہ احتساب صرف اپوزیشن کا ہی مقدر کیوں کیا حکومتی صفوں میں بیٹھے لوگ نیب کی جانب سے بننے والے کیسوں میں بری ہو گئے ہیں ان سوالوں کے جواب اگر حکومت خود ہی دیدے تو اچھا ہو گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہو گا تو تب ہی لوگ یقین کریں گے کہ واقعی ملک میں احتساب ہو رہا ہے لیکن اگر احتساب صرف مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا ہی ہونا ہے تو پھر انگلیاں اٹھتی رہیں گی پشاور میٹرو منصوبہ کی تاخیر پر جو لاگت بڑھی اور ابھی تک بھی یہ مکمل نہیں ہو سکا نیب کو اس پر بھی کاروائی کرنی چاہئے۔

خرم دستگیر

مزید : صفحہ اول