کوئی حکومتی شخص کرپشن میں ملوث ہے تونیب کارروائی کرے

کوئی حکومتی شخص کرپشن میں ملوث ہے تونیب کارروائی کرے

  



تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ مکمل آزادی اورخود مختاری کے ساتھ اپنا کام کررہا ہے اور ملک میں بلا امتیاز اور بلا تفریق احتساب کا عمل جاری ہے حکومت کے جن لوگوں پر بھی الزامات لگے تو انہوں نے خود کو نیب میں پیش کرکے اپنے آپکو بے گناہ ثابت کیا ہے اور اب بھی اگر کوئی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو نیب ان کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے حکومت نے نہ تو ماضی میں اس ادارے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے اور نہ ہی اب حکومت اس کے کام میں مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

صداقت عباسی

مزید : صفحہ اول