کرپٹ شخص پی ٹی آئی میں شامل ہوجائے توانکوائری رک جاتی ہے

  کرپٹ شخص پی ٹی آئی میں شامل ہوجائے توانکوائری رک جاتی ہے

  



پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ ہماری لیڈر شپ شروع دن سے یہی بات تو کررہی ہے کہ احتساب صرف اپوزیشن جماعتوں کا ہی کیوں جس جس پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں نیب کو ان کے خلاف بلا تفریق اور بغیر کسی حکومتی دباؤ کے کاروائی عمل میں لانی چاہئے لیکن یہاں پر تو عمومی طور پر یہ تاثر ہے کہ جو بھی کرپٹ شخص پی ٹی آئی میں شامل ہو جاتا ہے تواس کی نیب کی انکوائری بھی رک جاتی ہے اور وہ پھر دودھ کا دھلا ہوا بھی بن جاتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

نیئرحسین بخاری

مزید : صفحہ اول