عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن‘ ارکان اسمبلی

  عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن‘ ارکان اسمبلی

  



کوٹ ادو(نامہ نگار) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈووگر اور ایس پی انویسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر،ایس ڈی پی اوعجاز حسین بخاری نے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ کوٹ ادو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہر وقت بر سر پیکار ہونے اور اہم کامیابیاں حاصل کرنے پر شہریوں نے پرتپاک استقبال کرتے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

ہوئے پھولوں کے ہار بھی پہنائے، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا اب کوٹ ادو کے شہری مقدمہ کے اندراج سمیت 14 خدمات مظفرگڑھ کی بجائے کوٹ ادو میں قائم خدمت مرکز سے حاصل کر سکتے ییں اب ان کو مظفرگڑھ کا طویل سفر کرنیکی ضروت نہیں ہے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا مزید کہنا تھا اب جھوٹے درخواست بازوں اور جھوٹے مقدمات کا اندراج کرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس سے شرفا کی عزت محفوظ ہو گی اس کے ساتھ ساتھ پولیس سچ پر مبنی کیسز کو زیادہ ٹائم دیکر بہت کم وقت میں فوری انصاف فراہم کر سکے گی اور آج کے شہریوں کے پیش کردہ مسائل اور ان کی درخواستوں پر 24 گھنٹوں میں فیصلہ کرنے کیلئے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کو حل کرنیکی ہدایات جاری کیں، جرائم پیشہ عناصر کی بندوق چلنے پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش کرادی جائیگی، وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی، سردار اشرف خان رند کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ویڑن ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز تک فری انصاف مہیا کیا جائے اسی سلسلے میں کھلی کچہری کا انعقاد اس ویڑن کو عملی شکل دینے کیطرف ایک قدم ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے انشا ء اللہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوگا،

ارکان اسمبلی

مزید : ملتان صفحہ آخر