چھاپہ: لو ٹ مار پر غوری آٹا ڈیلر کا مالک گرفتار‘ 90ہزار جرمانہ

    چھاپہ: لو ٹ مار پر غوری آٹا ڈیلر کا مالک گرفتار‘ 90ہزار جرمانہ

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے چھاپہمار کر حکومتی نرخوں سے زائد پر آٹا فروخت کرنے پر غوری آٹا ڈیلر کا مالک محمد عتیق غوری گرفتار کر لیا گیا ،گراں فروشی پر 90ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے سٹاک قبضہ میں لیکر سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔تفصیل کیمطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان ملک ممتاز وینس نے خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ممتاز آبادکے علاقے پیپلز کالونی میں غوری آٹاڈیلر کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں مذکورہ ڈیلر محمد عتیق غوری حکومت (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کے مقرر کردہ نرخوں سے کہیں زائد نرخوں پر آٹا فروخت کررہا تھا جس پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مذکورہ آٹا ڈیلر کو 90ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے گودام میں موجود سینکڑوں تھیلے آٹا قبضہ میں لیکر مذکورہ سٹاک سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک ممتاز وینس نے کہا کہ حکومت فلور ملوں کو سبسڈائز گندم فراہم کررہی ہے تاکہ شہریوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر وافر مقدار میں معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔انھوں نے کہاکہ کمشنر ملتان ڈوثیرن اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر آٹے کے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے جس میں گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جرمانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر