حج فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس،نئی انرول کمپنیوں کی دوبارہ اسسمنٹ کا فیصلہ چارٹرڈ آڈٹ فرم کا نام فائنل کرنے کیلئے کمیٹی کی منظوری

 حج فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس،نئی انرول کمپنیوں کی دوبارہ اسسمنٹ کا فیصلہ ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد کی زیر صدارت حج فارمولیشن کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس،نئی انرول کمپنیوں کی دوبارہ اسسمنٹ کا فیصلہ چارٹرڈ آڈٹ فرم کا نام فائنل کرنے کیلئے 3رکنی کمیٹی کی منظوری،حج پالیسی2020ء کیلئے اب تک آنیوالی تجاویز پر غور،حج2020ء کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم میں کوٹہ کی تقسیم کیلئے ڈی جی حج سعودی عرب کو لوڈ کیلئے ای میل کرنے کا فیصلہ،سپریم کورٹ کی نامزد کردہ حج فارمولیشن کمیٹی نے نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کیلئے لائحہ عمل کی منظوری بھی دی،کوٹہ کیلئے انرول کمپنیوں کو چارٹرڈ فرم کے آڈٹ سے گزرنا ہو گا،معلوم ہوا ہے کہ حج فارمولیشن کمیٹی میں حج کوٹہ کی 60/40=45/55کرنے کے حوالے سے طویل بحث ہو گی،حتمی فیصلہ ڈی جی حج سعودی عرب سے موصول ہونیوالی رپورٹ کے بعد کریں گے،حج فارمولیشن کمیٹی کے اگلے اجلاس میں حج کوٹہ کی تقسیم آڈٹ کمپنی کے حتمی نام کیساتھ نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے اور50کوٹہ والوں کا کوٹہ بڑھانے سمیت اہم امور زیر بحث لانے کا اتفاق ہوا ہے۔

  حج فارمولیشن کمیٹی

مزید : صفحہ آخر