واجبات کی عدم ادائیگی‘ پنجاب ہائی وے شعبہ کنٹریکشن کی بجلی منقطع

واجبات کی عدم ادائیگی‘ پنجاب ہائی وے شعبہ کنٹریکشن کی بجلی منقطع

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)عدم ادائیگی واجبات پرمیپکوانتظامیہ نے پنجاب ہائی وے شعبہ کنسٹریکشن ونگ کی بجلی منقطع کردی ہے۔(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

بتایاجاتاہے کہ پنجاب ہائی وے کنسٹریکشن ونگ نے میپکوکے 1لاکھ25 ہزار روپے کہ واجبات ادانہیں کئے جس پرمیپکوانتظامیہ نے بجلی منقطع کردی ہے جس کے بعدہائی وے انتظامیہ کودفتری امورکی انجام دہی میں شدیدمشکلات کاسامناہے۔ہائی وے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈزریلزنہ ہونے کی وجہ سے ہائی وے انتظامیہ کومشکلات کاسامناہے۔اس سلسلہ میں ہائی وے حکام کہناہے کہ جلدہی میپکوحکام کوبل کی ادائیگی کردی جائے گی۔

بجلی

مزید : ملتان صفحہ آخر