کالے یرقان سے متاثرہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

    کالے یرقان سے متاثرہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخاں (بیورورپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا عمر رسیدہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی۔3زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق تحصیل صادق(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

آباد کی رہائشی80سالہ عمررسیدہ نذیراں بی بی کوکالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود نذیراں بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ تین متاثرین جن میں تحصیل خانپورکی70سالہ سائرہ بی بی‘ احمدپورلمہ کا40سالہ ندیم احمد اور میر پور ماتھیلو کارہائشی60سالہ رستم علی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔