ملتان میں متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

    ملتان میں متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  



ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے زیڈ بلاک میں حسن حمید کی بیوی کا نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے جھپٹا مارکر پرس چھین کر فرار ہوگئے، فیصل کے گھر کے باہر نامعلوم چور لوڈررکشہ چوراکر لے گئے، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے عام خاص باغ کے باہر سے عظیم یوسف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سلیم حسن، ناصر، وقار، نادر،سلمان،ظفر کا نامعلوم چور موبائل چوری کرکے لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں عبدالشکور کے گھر سے نامعلوم خاتون نے موبائل نقدی مالیت 77ہزار چوری کرکے لے گئی، شاہد کا نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل لے گیا، محمد سجاد سے نامعلوم نوسر باز بچھڑا اور دوعد بکریاں لے گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے غلام عباس کی بیوی کا پرس جھپٹا مارکر چھین لیاگیا، جس میں نقدی زیور مالیت 3لاکھ90ہزار موجودتھا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے عمران کے گھر میں ملزمان حمیرا، فریحہ، جاوید و نامعلوم نے زبردستی داخل ہوکر فیملی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موبائل مالیت 10ہزار چوری کرکے لے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں اسد کا نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹامارکر موبائل لے گئے، تھانہ نیوملتان میں محمد یوسف کی موترسائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے، غوث آباد میں شہباز کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں نامعلوم چور زرینہ بی بی کے گھر سے 1لاکھ80ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں مبین فاروق کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں الیاس کی موٹرسائیکل، تھانہ شاہ شمس کے علاقے شیخ ناصر، محمد لطیف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، گلزیب کالونی میں سفیان احمد سے دونامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر دولاکھ روپے لے گئے، شاہ شمس کالونی میں زبیر کا لودر رکشہ نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے، بہاولپور بائی پاس کے قریب ناصر عباس کا کٹا مالیت 15ہزار ملزم نعیم کھوکھر زبردستی چھین کر لے گیا، پیر کالونی میں محمد سلیم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں شیخ افضل سے ملزمان سلیمان، ارشد وغیرہ نقدی1لاکھ80ہزار چوری کرکے لے گئے، بخاری کالونی میں مراد خان کی موٹرسائیکل چور لے گئے جبکہ قطب پور کے علاقے میں شوکت کی موٹرسائیکل نامعلوم لے اڑے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر