گھر میں جھگڑا‘ 25سالہ نوجوان کی خود کشی

گھر میں جھگڑا‘ 25سالہ نوجوان کی خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)گھریلوجھگڑں سے دلبرداشتہ ہوکر25سالہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

کرلی تفصیل کے مطابق جنارح پارک کارہائشی25سالہ محمد اسامہ نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی‘ حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد اسامہ جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوپایااور دم توڑ گیاجبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 5افراد جن میں چک35پی کی رہائشی18سالہ پروین بی بی‘ چوک پٹھانستان کی20سالہ ارم بی بی‘ جیل روڈ کی 38سالہ رابیلا بی بی‘ چک72این پی کا35سالہ خورشید احمد اور راجن پورکلاں کا19سالہ شوکت علی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔