سونا 200روپے تولہ،ڈالر 2پیسے مہنگا،سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 89ارب ڈوب گئے
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیاکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھاؤ کے بعدزبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 38100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 89 ارب 8 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 526.69 پوائنٹس کمی سے38037.68پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کومجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،235کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 89ارب8کروڑ67لاکھ20ہزار95روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب58ارب9 کروڑ62لاکھ9ہزار218روپے ہوگئی۔دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت خرید155.37روپے اورقیمت فروخت155.47روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید200روپے،10گرام 172روپے مہنگاہوگیا۔جس سے فی تولہ سونے کی نئی قیمت میں 86200روپے اوردس گرام کی قیمت73903روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ