افتخارچودھری کے داماد ڈاکٹر مرتضیٰ امجد سمیت 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

 افتخارچودھری کے داماد ڈاکٹر مرتضیٰ امجد سمیت 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارچودھری کے داماد ڈاکٹر مرتضیٰ امجد سمیت 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے مزیدسماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر متاثرین کو دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں متعدد متاثرین بھی عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری کے داماد مرتضی امجد بھی ملوث ہیں، ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں ٹوٹل 11 ہزار متاثرین شامل ہیں۔

داماد،وارنٹ

مزید : صفحہ آخر