جنوبی پنجاب، میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 107بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

  جنوبی پنجاب، میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 107بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 107بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ49ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 21 لاکھ77ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔6 کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔19نومبر کو ملتان (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

میں 12گھریلواورکمرشل صارفین کو21130یونٹس چوری کرنے پر349862 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج کروایا گیا۔ڈی جی خان میں 14گھریلوصارفین کو20880 یونٹس چوری کرنے پر308826روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،وہاڑی میں 9گھریلو صارفین کو6713یونٹس چوری کرنے پر133694روپے جرمانہ،بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو9734یونٹس چوری کرنے پر178700روپے جرمانہ،ساہیوال میں 9 گھریلو صارفین کو11209یونٹس چوری کرنے پر191258روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 16 گھریلوصارفین کو19045یونٹس چوری کرنے پر 323120 روپے جرمانہ اورتین مقدمات درج، مظفرگڑھ میں 13گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو44577یونٹس چوری کرنے پر440036روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 10 گھریلو اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو7251یونٹس چوری کرنے پر 102800روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلوصارفین کو9340یونٹس چوری کرنے 149395 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر