بڑھتی ہوئی اینٹی بائیو ٹک مزاحمت دنیا کیلئے بڑا خطرہ‘ آگاہی سیمینار

  بڑھتی ہوئی اینٹی بائیو ٹک مزاحمت دنیا کیلئے بڑا خطرہ‘ آگاہی سیمینار

  



ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان فائزر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں عالمی ہفتہ برائے اینٹی بائیوٹکس آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الطاف احمد نے کہا کہ محکمہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد ”اینٹی بائیوٹک مزاحمت“کا شکار ہوجاتے ہیں اور بڑھتی ہوئی اینٹی بائیوٹک مزاحمت دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے جس کے مکمل تدارک کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

کرنا چاہئے اور لوگوں کو اس ضمن میں آگاہی فراہم کرنی چاہئے،پاکستان اور دنیا بھر میں علاج معالجہ کے سلسلے میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا غلط اور بے دریغ استعمال نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور ماحول کے لئے بھی خطرناک صورتِ حال اختیار کرتا جا رہا ہے، ڈاکٹر نوید انجم نے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے مختلف بیماریاں اور انفیکشن دن بہ دن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت سامنے آ رہی ہے،اس کے ساتھ ساتھ اینٹی بائیوٹک کے جراثیموں کیخلاف نبردآزما ہونے بارے مزاحمتی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی تاکہ آنے والے مریضوں کا بہتر انداز میں علاج کیا جاسکے

سیمینار

مزید : ملتان صفحہ آخر