وزیراعظم عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں‘ حسین جہانیاں گردیزی

  وزیراعظم عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں‘ حسین جہانیاں ...

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر) ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے معاشی استحکام کلیدی اہمیت رکھتا ہے،حکومت،وزیر اعظم کے بلند ویژن کے تحت عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے،پنجاب حکومت کی اولین ترجیح جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور خطے کی محرومیوں کا خاتمہ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

ہے،ضلع خانیوال کے تمام علاقوں خصوصا ً تحصیل کبیروالا کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے مولاپور میں ماسٹرراؤ توفیق احمدکی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دانشمندانہ فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان مشکل حالات سے نکل آیا ہے،بہترین حکمت عملی اور معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی اور استحکام حاصل کررہی ہے،جس کے ثمرات عوام کو مہنگائی سے نجات ملنے کی صورت میں ملنا شروع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی اور مقامی انتظامیہ ”مصنوعی مہنگائی“ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہیں،جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولا پور کے عوام نے ہمیشہ ان کی انتخابی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے،راؤ خلیل احمدمرحوم کا شمار میرے انتہائی قریبی رفقاء میں ہوتا تھا،ان کی عوام کے لئے شاندار خدمات کسی صورت بھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔عشائیہ سے میزبان راؤ توفیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی بلاامتیاز خدمت اور علاقائی تعمیر وترقی خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔عشائیہ سے سابق ناظمین یونین کونسل مولاپور مہر مجاہد حسین اُترا،راؤ عمران ہنی خان، راؤ نوید اسلم،راؤ زاہد خلیل،چوہدری لیاقت علی،جاوید خان پڑھیار،مہر عمران محمود اُترا،مراتب حسین شہزاد،مہر بلال اعجاز اُترا،راؤ محمد سمیع اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر