بجلی کے بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ محفوظ

 بجلی کے بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف دائردرخواستوں پر ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف دائردرخواستوں پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔مختلف صنعتی اداروں کی طرف سے دائر درخواستوں میں نیپرا کے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا،درخواست گزاروں کو موقف ہے کہ نیپرا نے حکومتی منظوری کے بغیر سرچارج عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج عائد کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، نیپرا کی جانب سے گزشتہ سالوں کے بجلی بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے نوٹس بھی بھجوائے گئے ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں،درخواستوں میں کوارٹر ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے اطلاق کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

فیصلہ محفوظ

مزید : صفحہ آخر