گجرات پولیس فنڈز کرپشن کیس،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

گجرات پولیس فنڈز کرپشن کیس،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان نے گجرات پولیس فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈی پی او کامران ممتاز، سابق ایس پی محمد ریاض سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی،سابق ڈی پی او کامران ممتاز سمیت دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روز احتساب عدالت پیش کیا گیا،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس کب دائر کریں گے؟ جس پر نیب کے پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ریفرنس دائر کردیں گے۔یادرہے کہ اس کیس میں سابق ڈی پی او رائے اعجاز کی درخواست ضمانت عدالت عالیہ نے منظورکررکھی ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے نندی پور پروجیکٹ کیس میں ملوث محمد،اسلم اور اخلاق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی،دونوں ملزمان کو ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے لا کر گزشتہ روز احتساب عدالت پیش کیا گیاتھا۔

پولیس فنڈز،کرپشن

مزید : صفحہ آخر