مال روڈ پر احتجاج پر پابندی، پالیسی پر عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف درخواست دائر

مال روڈ پر احتجاج پر پابندی، پالیسی پر عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف درخواست دائر

  



 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مال روڑ پر احتجاج اوردھرنوں پر پابندی کی پالیسی پر عمل درآمد نہ کرانے کے خلاف دائر درخواست پرسی ٹی او،محکمہ داخلہ پنجاب،لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذمہ دار حکام کوطلب کر لیا جبکہ پنجاب حکومت کو مال روڈ پر نابینا افراد کے احتجاج اور دھرنے کے بارے میں جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دے دی،جسٹس جواد حسن نے اس سلسلے میں جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ متعلقہ افسر بتائیں کہ کس قانون کے تحت سڑکیں بند کی جارہی ہیں؟مال روڈ پراحتجاج پرپابندی کی 2012ء کی حکومتی پالیسی پر کیوں عمل درآمد نہیں کیا جا رہا؟درخواست گزار کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر دھرنوں اور احتجاج پرپابندی عائدکررکھی ہے، مظاہرین مال روڈ احتجاج کے بجائے پکنک منانے آتے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 22نومبر کو ہوگی۔

مال روڈ احتجاج

مزید : صفحہ آخر