منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ نے ضمانت پر رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست میں سرکار،اینٹی نارکوٹیکس فورس اوراے این ایف کے متعلقہ تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں رانا ثنا اللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے۔ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اسکا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا۔رانا ثناء اللہ نے درخواست میں کہا ہے کہ گرفتاری سے قبل گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا اب بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اے این ایف کے پاس کوئی شہادت نہیں ہے، رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
رانا ثنا،ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -