ہائیکورٹ: نجی سکولوں کی رجسٹریشن  منسوخی کے محکمہ تعلیم کے فیصلے پر تاحکم  ثانی عمل درآمد روک دیا

ہائیکورٹ: نجی سکولوں کی رجسٹریشن  منسوخی کے محکمہ تعلیم کے فیصلے پر تاحکم  ...

  



 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے اضافی فیسوں کی وصولی پر نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کے محکمہ تعلیم کے فیصلے پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا۔عدالت نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کونجی سکولوں کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فیسوں کا تعین کرکے 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ احکامات پرائیویٹ سکولوں اور مختلف شہریوں کی طرف سے دائر الگ الگ درخواستوں کی مشترکہ سماعت کے دوران جاری کئے،درخواست گزار شہریوں کا موقف ہے کہ نجی سکول بھاری فیسیں وصول کررہے ہیں،عدالتی حکم کے باوجود فیسوں میں کمی نہیں کی جارہی،دوسری طرف نجی سکولوں کی طرف سے اضافی فیسوں کی وصولی کے الزام میں 30کے قریب سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے،عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت کے لئے 11 دسمبر کی تاریخ مقررکی ہے۔

نجی سکول،فیس

مزید : صفحہ آخر