ڈی جی خان پولیس مقابلے کی جوڈیشل انکوائری کرائینگے،ترجمان پنجاب حکومت

ڈی جی خان پولیس مقابلے کی جوڈیشل انکوائری کرائینگے،ترجمان پنجاب حکومت

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں پولیس مقابلے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ غیر جانبدارانہ انکوائری سے واقعہ کے اصل حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے متعلقہ ڈی ایس پی اورمتعلقہ ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹادیاگیا ہے۔ ڈی ایس پی صدرڈیرہ غازی خان ریاض بخاری،ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک اورایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین کو آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے تقاضے پورا کرنے کیلئے لائن حاضرکیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ واقعہ کی محکمانہ انکوائری کے ساتھ جوڈیشل انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی (انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ) اظہر حمید کھوکھر واقعہ کی محکمانہ انکوائری کررہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت

مزید : صفحہ آخر