اپوزیشن کی میں نہ مانو ں کی رٹ سے کوئی خوف نہیں، دوست مزاری

اپوزیشن کی میں نہ مانو ں کی رٹ سے کوئی خوف نہیں، دوست مزاری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور سسٹم کی مضبوطی کیلئے ہم سب کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک ایسا ملک بن رہا ہے جس میں قانون کی حکمران،انصاف کی فراہمی، آئین کی بالادستی قائم ہو رہی ہے اور اداروں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کر کے با اختیار بنایا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ذاتیات کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی اپنے چمبر میں معزز ممبران اسمبلی سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کی میں نہ مانو ں کی رٹ سے کوئی خوف اور سروکار نہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اس لیے اپوزیشن صبروتحمل کا مظاہرہ کرے اور پانچ سال بعد آنے والے الیکشن کا انتظار کرے۔ہمارا کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ کارکردگی کے میدان میں اِن سے مقابلہ ہے۔

دوست مزاری

مزید : صفحہ آخر