سینیٹر کامل آغا کی اہلیہ انتقال کر گئیں،نمازہ جنازہ آج ادا کی جائیگی

  سینیٹر کامل آغا کی اہلیہ انتقال کر گئیں،نمازہ جنازہ آج ادا کی جائیگی

  



لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح 11:30 بجے معصومیہ قبرستان نزد منشی ہسپتال، بند روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور خاندان کے دیگر افراد نے بیگم کامل علی آغا کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کامل آغا

مزید : صفحہ آخر