بلاول بھٹو بولنے، پہننے کے اطوار تبدیل کریں،فیاض چوہان

بلاول بھٹو بولنے، پہننے کے اطوار تبدیل کریں،فیاض چوہان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم  آل شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ سوٹ بوٹ پہن کر ہنستے کھیلتے لندن پہنچے، وہ موٹروے میں کک بیکس لے کر بنائے گئے فلیٹس میں ہی قیام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے بولنے اور پہننے کے اطوار تبدیل کریں بلاول اپنی مردانگی ثابت کرنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا اور نہ ہی دیں گے پاکستان اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے اپوزیشن کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی اور حکومت کے تمام اتحادی بھی اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ آخر