ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی برطانیہ میں رائل نیوی کی قیادت سے ملاقاتیں 

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی برطانیہ میں رائل نیوی کی قیادت سے ملاقاتیں 

  



اسلام آباد (این این آئی)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول ا سٹافس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال اور نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر کو فرسٹ سی لارڈ نے برطانوی جہاز پر خصوصی عشائیہ اور برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے تفویض کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطا بق امیرالبحر نے سٹریٹجک راؤنڈ کانفرنس میں شرکت کی اور نیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں امیرالبحر کو آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف کی برٹش تھنک ٹینک (انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹجک سٹڈیز) میں خصوصی آمد اور حاضرین سے بعداز خطاب غیررسمی بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دیگا۔

نیوی چیف/دورہ

مزید : صفحہ آخر