لاہور290 ایئر کوالٹی انڈیکس کیسا تھ آلودہ ترین شہر 

لاہور290 ایئر کوالٹی انڈیکس کیسا تھ آلودہ ترین شہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور فضائی آلودگی کی زد سے باہر نہ آ سکا، صبح کے وقت آلودہ ترین شہر قرار پایا، سورج کی کرنیں پھیلیں تو سموگ میں کمی آگئی۔لاہور صبح کے وقت اوسطاً 290 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ ترین شہر بن گیا تاہم جونہی سورج نے مکھڑا دکھایا تو فضائی آلودگی چھٹنے لگی۔ دوپہر کے وقت 323 اے کیو آئی کے ساتھ نئی دہلی آلودہ ترین شہر ٹھہرا۔افغانستان کا دارالحکومت کابل 175 اے کیو  آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیا۔ بھارتی شہر ممبئی 168 کے ساتھ پانچویں، کھٹمنڈو 166 اے کیو آئی کے ساتھ چھٹے اور ڈھاکہ 162 اے کیو آئی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگیا۔بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو جلانے سے فضائی آلودگی سرحد پار اپنا اثر دکھانے لگی۔ واہگہ کے سرحدی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 348 تک جا پہنچا۔ ایئر پورٹ کے قریب 370، گلبرگ میں 241، شملہ پہاڑی 450، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 180 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔اپر مال 190، پنجاب اسمبلی 203، ڈی ایچ اے میں 206 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی خلائی اداراہ ناسا کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر نے جنوبی ایشیاء میں آلودگی کا باعث بننے والے بھارت کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔
 آلودہ شہر قرار

مزید :

صفحہ آخر -