قبائلی ضلع کرم میں 5سالہ بچی بداخلاقی کے بعد قتل

قبائلی ضلع کرم میں 5سالہ بچی بداخلاقی کے بعد قتل

  



کرم (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں پانچ سالہ بچی کوبداخلاقی کے بعد قتل کردیا گیا۔غنڈی خیل سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ قبائلی گل علی نے بتایا ان کی پانچ سالہ نواسی گاؤں کے سرکاری سکول سے گھر واپس نہیں آئی جس پر انہوں نے اس کی تلاش شروع کردی اور کئی گھنٹے تلاش کے بعد انہیں بچی کی لاش پانی کے ایک چھوٹے تالاب سے ملی۔بچی کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں پر میڈیکل رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ بچی کوبد اخلاقی کا نشانہ بنایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے جسم پر کہیں پر زخم کے نشان نہیں۔پولیس کا کہنا ہے واقعے کے بعد بچی کے سکول کے دو چوکیدار حراست میں لیے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔بچی کی والدہ کا انتقال چار سال پہلے ہوا تھا اور اب اس کی پرورش دادی کررہی تھیں اور اس دلخراش واقعے کے بعد بچی کی دادی کومہ میں چلی گئی ہیں۔بچی کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ مقامی انتظامیہ،پولیس، چیف جسٹس اور پاک فوج فوری طور نوٹس لیں اور تحقیقات کرکے کیس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ 

بچی بداخلاقی 

مزید : صفحہ آخر