مال پانی دینے سے انکار‘ رکشہ ڈرائیور تھانے بند‘ مزدور صدمہ سے جاں بحق

  مال پانی دینے سے انکار‘ رکشہ ڈرائیور تھانے بند‘ مزدور صدمہ سے جاں بحق

  



محسن وال (نامہ نگار) پانچ سو روپے رشوت نہ دینے پر ٹریفک وارڈن نے 55سالہ رکشہ ڈرائیور پرکارِ سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروا تے ہوئے گرفتار کروا دیا مقدمہ بے بنیاد ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ نے رکشہ ڈرائیور کو رہا کرتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا۔ ٹریفک پولیس کے رویہ سے دل برداشتہ ہو کر رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا ہے تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈن میاں چنوں رائے عمران ذاکر نے پانچ سو روپے رشوت نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور خالد محمود ولد محمد اشرف (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کرنے اور دیگر دفعات کے تحت فرضی وقوعہ بناتے ہوئے مقدمہ درج کرواتے ہوئے گرفتار کروا دیا علاقہ مجسٹریٹ تھانہ سٹی میاں چنوں شاہد حسن نے مقدمہ بے بنیاد ہونے پر خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو رہا کر دیا ٹریفک پولیس میاں چنوں کے رویہ سے دل برداشتہ ہوکر 55سالہ رکشہ ڈرائیور خالد محمود جان کی بازی ہار گیا اس سلسلہ میں جب موقف جاننے کے لیے ٹریفک وارڈن رائے عمران ذاکرسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ رشوت لینے کا الزام بے بنیاد ہے میں نے روڈ بلاک کرنے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جو علاقہ مجسٹریٹ نے خارج کر دیا کیونکہ عدالت کو مقدمہ خارج کرنے کا اختیارہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر