محکمہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داروں کو ٹائم سکیل پروموش دینے کا فیصلہ

    محکمہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داروں کو ٹائم سکیل پروموش دینے کا فیصلہ

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان)پنجاب بھر میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داروں کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٹائم سکیل پروموشن گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کو دی جائے گی اس حوالے سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی طرف سے تحریر کیا گیا ہے کہ خانیوال سمیت صوبہ بھر میں موجود محکمہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داروں کو ٹائم سکیل پرموشن دینے کے حوالے سے اقدامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور ان اقدامات کو مکمل کرنے کے بعد گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر