ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت، اسد عمر 

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت، اسد عمر 

  



اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاق کے ترقیاتی منصوبوں،شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، گوادر اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بدھ کو پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات اور سپیشل انیشیٹیو کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر کے ترقیاتی پروگرام فنڈز اور جاری رقوم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزارت کو نئے اقدامات پر توجہ دینی ہوگی اور کام کے معیار کو مثالی بنانا ہوگا جبکہ یہ یقینی بنانا ہوگا کہ عوام کے پیسے کی بچت کی جاسکے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خصوصی معاشی زون‘ سماجی و معاشی منصوبوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً گوادر میں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

اسد عمر

مزید : صفحہ آخر