ٹماٹر 300، ادرک 400،لہسن 350روپے کلو میں فروخت،مہنگائی بے قابو،شہری پریشان

ٹماٹر 300، ادرک 400،لہسن 350روپے کلو میں فروخت،مہنگائی بے قابو،شہری پریشان

  



لاہور(آئی این پی) مہنگائی کا طوفان، سبزیوں کی پرواز بھی جاری‘ لال ٹماٹروں نے شہریوں کو مزید لال کردیا، ٹماٹر 300 سے 350 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ادرک کی بھی چار سینچریاں مکمل ہوگئیں، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا۔ذرائع کے مطابق شہر میں لہسن 350 اور ادرک 400 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے، دیگر سبزیوں میں آلو 70، مٹر 140، سبز مرچ 200، کھیرا 80، گاجر 80، مولی 40، شملہ مرچ 400، گھیا کدو 100، ٹینڈے 100، گوبھی 80 اور مٹر 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اورشہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، سبزیاں بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ بولی کے وقت مقرر کی جانیوالی قیمت سرکاری نرخنامے پر درج کرے تو شہرمیں سرکاری نرخنامے پر باآسانی عمل ہو سکتا ہے۔

مہنگائی بے قابو

مزید : صفحہ آخر