جام پور: کمپیوٹر آپریٹر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس لوٹ مار میں سب سے آگے

    جام پور: کمپیوٹر آپریٹر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس لوٹ مار میں سب سے آگے

  



جام پور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے کمپیوٹر آپریٹر پر اختیارات کا ناجائز استعمال اورمبینہ طور پرکیسوں کے من پسند (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

فیصلے اور ملازمتوں کا جھانسہ دیکر رقوم بٹورنے کے الزام کے خلاف سیشن جج راجن پور نے سینئر سول جج کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے تفصیل کے مطابق شہری محمدشاہد ولد ریاض احمدنے اپنی دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈکورٹس راجن پور میں 12سال سے ایک ہی دفتر میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر محمد اسماعیل ببرنے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے من پسند فیصلوں کے لئے رقم بٹورتا ہے ہے محمد شاہد نے اپنی درخواست میں مزید الزام عائد کیا کہ کمپیوٹر آپریٹر نے اپنی تعیناتی کے دوران مبینہ کرپشن سے کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں جن میں موضع تتار والا میں ایک کروڑ مالیت کا بھٹہ خشت ٹریکر ٹرالیاں جن کی مالیت 48لاکھ ہے اپنے بھائیوں کو خرید کر دے رکھی ہے جبکہ مرزا عبید روڈ نذد نیو لاری اڈا کے قریب برلب روڈ پر 10مرلہ زمین خرید کر اس پر 50لاکھ کا خرچہ کر کے بنگلہ تعمیر کررکھا ہے مدعی نے الزام عائد کیا کہ محمد اسماعیل کا باپ ملک نواز ایک ٹرک ڈرائیور تھا جس کے پاس کوڑی پھوٹی بھی نہیں تھی مگر ملازم نے اپنی کرپشن کے پیسے سے 5ایکٹر کمرشل خرید کر کے اس کے نام کرادی اسی طرح معمولی کمپیوٹر آپریٹر نے دوران تعیناتی کروڑوں کے اساسے بنا کر اپنے رشتہ داروں کے نام منتقل کرارکھے ہیں جبکہ بینک بیلنس اس نے علاوہ بنا رکھا ہے مدعی کے مطابق محمد اسماعیل تھانوں میں بھی،،ٹاؤٹ گیری شروع کررکھی ہے افسروں کو بلیک میل کر کے ان پر کورٹس کا رعب جما کر لوگوں پر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرانا اور رشتہ داروں پر اپنے دھاک بیٹھانے کے لئے جھوٹے مقدمات درج کرلیا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے مدعی شاہد کے مطابق اسماعیل ببر پر اور بھی کئی اختیارات کے غلط استعمال سمیت کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ لوگوں کو نوکریوں کا جھانسا دیکر اس نے لوگوں کو لوٹ رکھا ہے محمد شاہد ولد ریاض احمد کی درخواست پر سیشن جج راجن پور نے فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سینئر سول جج کو انکوائری آفسر مقرر کردیا جنہوں نے باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے اس حوالے سے جب محمد اسماعیل سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اپنے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس پرتمام الزامات غلط ہیں اس نے تمام جائیدادیں اپنی محنت سے خریدی ہیں۔

سب سے آگے

مزید : ملتان صفحہ آخر