نیب سکھر نے عباس جکھرانی سمیت  32 ملزمان پر ریفرنس دائر کر دیا

نیب سکھر نے عباس جکھرانی سمیت  32 ملزمان پر ریفرنس دائر کر دیا

  



سکھر(این این آئی)نیب سکھر نے عباس جکھرانی سمیت 32 ملزمان پر ریفرنس دائر کر دیا، ریفرنس میں ورکس اینڈ سروسز کے انجینئر اعجاز میمن سمیت 32 ملزمان نامزد،عدالت نیگرفتار ملزمان کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے عباس جھکرانی سمیت 32ملزمان پر ریفرنس دائر کر دیا ہے، ریفرنس میں ورکس اینڈ سروسز کے انجنئیر اعجاز میمن سمیت 32ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،ملزمان میں سے دو ملزمان عباس جکھرانی اور آزاد بہرانی گرفتار، تیس فرار ہیں عدالت نے گرفتار ملزمان کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عباس جکھرانی اور ٹھیکیدار آزاد بہرانی کو ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھامیونسپل چیئرمین عباس جکھرانی اور آَزاد بہرانی پر ایجوکیشن ورکس ڈسٹرکٹ جیک آباد میں کروڑوں روہے کے فنڈز خرد برد سمیت عباس جکھرانی پر پی پی رہنما اور مشیر جیل خان جات اعجاز جکھرانی کے فرنٹ میں ہونے کا بھی الزام ہے واضع رہے کہ ملزمان نے ایجو کیشن ورکس ڈپارٹمینٹ میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی۔

نیب سکھر 

مزید : صفحہ آخر