و کوٹہ‘ زیر تعمیر پلازہ گرنے سے نوجوان جاں بحق‘ متعدد افراد زخمی

و کوٹہ‘ زیر تعمیر پلازہ گرنے سے نوجوان جاں بحق‘ متعدد افراد زخمی

  



دوکوٹہ (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) زیر تعمیر 2منزلہ پلازہ زمین بوس ہونے سے عمارت میں موجود سنوکر کھیلنے والے 8افراد ملبے تلے دب گئے تھے جس پر اہل علاقہ، پٹرولنگ پولیس، 1122اور مکامی پولیس نے بر وقت امدادی کاروائیاں شروع کر کے ملبے تلے دبے لوگوں کو بر وقت نکال لیا تھا (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

تاہم 13سالہ محمد آصف ولد محمد شفیق جان کی بازی ہار گیا تھا جس کی نماز جنازہ ادا کر کے اس کو سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی حادثے کا ایک زخمی محمد شریف ملتان نشتر 2زخمی محمد ارسلان اور محمد فیصل بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ محمد فاروق، محمد احمد، مبشر علی اور جابر جوئیہ کو مقا می ہسپتالوں میں طبی امدادفراہم کی گئی اہل علاقہ نے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق، ڈی ایس پی میلسی ملک اعجاز حسین اور اے سی میلسی راشد نعمت کی طرف سے بر وقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر