ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘4جاں بحق‘ نوجوان کی لاش برآمد

ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘4جاں بحق‘ نوجوان کی لاش برآمد

  



ملتان‘ مٹھن کوٹ‘ چوک سرور شہید‘ مظفر گڑھ‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ٹرک اور رکشے کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ اڈا پیر والا کے قریب گزشتہ روز تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی۔جس کے نتیجے میں تیس سالا مقبول جان بحق ہوگیا ہے۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جہنوں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ مٹھن کوٹ کا رہائشی ایک سکول ٹیچر سید نجف شاہ عمر کوٹ سے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکرپنے گھر محلہ فاضل شاہ کوٹ مٹھن کی طرف آرہا تھا کہ ٹاہلی والا کے قریب بستی پھلی کو جانے والے ایک رکشہ سے اس کی ٹکر ہو گئی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہاں وہ شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پر دم توڑگیا مقامی پولیس نے متوفی کی نعش کو اس کے گھر پہنچایا اور مزید کاروائی شروع کردی ہے چوک سرور شہید چک نمبر 550/T.D.Aکے رہائشی شہباز ملانہ ولد بشیر احمد جوکہ عرصہ دراز سے ڈرائیوری کرتا تھا کہ گزشتہ روز رانالطیف پٹرولیم سروس کے نزدیکی مکان سے نعش ملی ہے پیٹرول پمپ کے ملازم نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس تھانہ سرور شہید نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی شہباز ملانہ ملتان سے ٹیکسی لیکر واپس آیا اور اس مکان میں جاکر سو گیا شہباز پہلے بھی اکثر اسی مکان میں سویا کرتا تھا شہباز کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہوہ کا مریض تھا اور ایک سال قبل اس کے دل کا آپریشن ہوا تھا اور پولیس تھانہ سرور شہید نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو کوٹ ادو روانہ کردی ہے ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے2نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے پہلا حادثہ مسلم چوک کے رہائشی25سالہ نوجوان محمداصغر کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پرجارہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار مسافروین نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسراحادثہ چک93پی کے رہائشی21سالہ نوجوان محمدصدام کے ساتھ پیش آیا جوموٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں نوجواں جانبرنہ ہوپائے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے30افراد جن میں راجن پور کی رہائشی 40سالہ نجمہ مائی‘ ترنڈہ سوائے خان کی45سالہ خورشیداختر‘ نوریوالی کی12سالہ نورفاطمہ‘ تھلی چوک کا10سالہ صغیراحمد‘ گھوٹکی کا50سالہ بہرام‘ چک35پی کا50سالہ شوکت علی‘ میڈیکل کالونی کا27سالہ عبیدالرحمٰن‘ خانپورکا9سالہ فیصل علی‘ ڈیرہ بگٹی کا50سالہ الہٰی بخش‘ جدہ ٹاؤن کا52سالہ محمد اسما عیل‘ خانبیلہ کا42سالہ محمد صادق‘ نوریوالی کا35سالہ محمد عمران‘ اقبال ٹاؤن کا24سالہ ماجدعلی اور 14سالہ عبدالرحمن شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثے

مزید : ملتان صفحہ آخر