وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،ایم عارف ممبر اوگراتعینات 

وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،ایم عارف ممبر اوگراتعینات 

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے محمد عارف کوتین سال کیلئے ممبر اوگرا تعینات کر دیا، دوسری جانب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھا ڑ کر تے ہوئے چیف فنانس اینڈ اکانٹس آفیسر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن سمیع اللہ خان کی خدمات نیب کے سپرد کردی جبکہ میجر جنرل محمد عا مر مجید کو ڈی جی پاکستان رینجرز پنجا ب تعینات کردیا۔جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ حمیرہ ضیا مفتی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر آڈٹ ڈیفنس سروس کر ا چی نسیم اختر گادکو چیف فنانس اکاؤنٹ آفسر کراچی تعینات کردیا گیا،وزارت ریلوے میں محمدعلی عمران کو کنٹریکٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی سافٹ ویئرسسٹم،محمد آصف اقبال کو کنٹریکٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی انفراسٹرکچر،علی عباس ا و ر محمد عمیر کو کنٹریکٹ پر پراجیکٹ منیجرتعینات کیاگیا۔جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈو یژ ن شازیہ طورکو جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینا ت کیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اکھاڑ پچھاڑ

مزید : صفحہ آخر