سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، خالد مجید

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، خالد مجید

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں متعین قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ کمیونٹی خدمات و مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور اپنی کارکردگی کو کمیونٹی کے سامنے پیش کرتے رہیں گے اور کمیونٹی کے مشورہ سے مزید بہتری کی طرف گامزن ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے وائس قونصل جنرل شائق احمد بھٹو اور پریس قونصل ارشد منیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ قونصلیٹ نے 13,813 مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری کئے جبکہ ایمر جنسی کی حالت میں جانے والے 2,278 افراد کو پاسپورٹ پر مہر یں لگا کر دیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ایک ماہ میں 2,483 کی قریب لوگوں مختلف خدمات کے سلسلہ میں قونصلیٹ آئے،   3,493 افراد کو شناختی کارڈ جبکہ پاکستان جانے والوں 244 سعودی شہریوں کو ویزے بھی جاری کئے گئے۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ 177 او پی ایف کارڈ بنے اورمختلف اشٹام پیپر کی تصدیق کی مد میں 158 لیٹر جاری کئے اور سعودی عرب کی جیلوں میں قید 61 پاکستانیوں کو رہائی دلائی جبکہ 154 فوت شدگان کے جسد خاکی پاکستان بھجوانے کیلئے سفری دستاویزات میں مدد کی۔خالد مجید نے بتایا کہ مختلف الزامات پر جیلوں میں قید اور تنخواہوں سے محروم 133 پاکستانیوں کے کیس عدالتوں میں لڑ رہیں۔ خالد مجید نے بتایا کہ ایک ماہ میں 326,716 ریال حادثات میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی دیت اور 251,834ریال لییر تنخواہ کی مد میں عدالت کے ذریعے کیس جیت کر مزدورں اور فوت شدگان کے لواحقین کو او پی ایف کے ذریعے پہنچائے۔انہوں نے مزید کہاکہ قونصلیٹ کی ایک ماہ کی کارکردگی بہت اچھی رہی جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اچھی کارکردگی تسلسل سے جاری رکھیں گے۔

خالد مجید

مزید : صفحہ آخر