انڈسٹری زونز میں حاصل پلاٹس پر ہر صورت صنعتی یونٹ لگانا ہو گا:اسلم اقبال

انڈسٹری زونز میں حاصل پلاٹس پر ہر صورت صنعتی یونٹ لگانا ہو گا:اسلم اقبال

  



لاہور(فلم رپورٹر،لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صنعتی زونز کی آباد کا ری،نئے صنعتی زونز کا قیام،محکمہ صنعت وتجارت کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور صنعت کا ری کے عمل کو تیزکرنے کیلئے اٹھاے گئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صنعت وتجارت،ایڈیشنل سیکرٹری،ڈی جی انڈسٹریز،پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کے حکام اور متعلقہ اداروں کے سنیئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی زونز میں انڈسٹری لگانے کیلئے حاصل کئے گئے پلاٹس پر ہر صورت صنعتی یونٹ لگانا ہوگا۔متعلقہ ادارے صنعتی زونز کی سو فیصد آباد کاری یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوکر کام کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بے روزگاری اور غربت اور کے خاتمے کیلئے صنعت کاری کے عمل کو تیز کریں گے۔ فیکٹریوں میں نصب بوائلرز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔تمام منصوبوں اور پروگراموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔  صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ قوم کے نو نہال ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور بچوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ نئے پاکستان میں ہر شہری کی طرح بچوں کے حقوق کا بھی مکمل تحفظ ہو گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر وٹریڈ ڈائریکٹر فار پاکستان مائیک  نیتھاوریانیکس نے ملاقات کی۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین موجود تجارتی ومعاشی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری اور سازگار ماحول کی وجہ سے بہت سی برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبران کااجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال،سیکرٹری اطلاعات وثقافت، ممبران صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان،عظمیٰ کارداراور منان خان اور منیجنگ ڈائریکٹر جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ارشد سعید ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور صحافی کالونی کے ایف بلاک سے متعلقہ اہم امور پر بریفنگ دی۔بورڈممبران نے ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کی منظوری دی۔ترقیاتی امور کی ذمہ داری لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دی گئی ہے۔7مرلے کے پلاٹ کے لئے ترقیاتی اخراجات 7 لاکھ جبکہ 5مرلے کے ترقیاتی اخراجات 5لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔

اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر