کمشنر ڈیرہ کا دورہ جام پور‘ انتظامیہ کی دوڑیں تجاوزات کا صفایا ”منٹوں“میں شہر کلیئر

  کمشنر ڈیرہ کا دورہ جام پور‘ انتظامیہ کی دوڑیں تجاوزات کا صفایا ...

  



ڈیرہ‘ جام پور‘ راجن پور (نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان کا دورہ جام پور کا سنتے ہی مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی پورا شہر اسلام(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

آباد کی طرح چمک رہا تھا شہری خشی سے جھوم اٹھے لیکن ٹی ایم اے اہلکاروں نے تجاوزات مافیا کی پورے شہر میں دوڑیں لگوا دیں زرائع کا یہ بھی کہنا تھاکہ سینٹری انسپکٹر ظفر گدارہ ان بچارے رہڑی بانوں اور تھڑا والوں سے ہر ماہ 1500،سے2000،روپے وصول کرتے ہیں انکو کیا چاہے کوئی افسر آئے یا جائے یہ تو باقاعدگی ماہانہ پے کرتے ہیں زرائع کا کہنا تھا کہ اس میں ان غریبوں کا کیا قصور ہے یہ تو اپنا ٹی ایم اے کو ماہانہ بھتہ دیتیں ہیں اسکے باوجود ان غریبوں کو کیوں دوڑیں لگوادیں اور ان لوگوں کا سامان بھی اٹھالیا گیا ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ضلعی سطح پر ڈویژنل سربراہان کو بلاکر اجلاس منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔کمشنر کی زیر صدارت پہلا ڈویژنل اجلاس دانش سکول فاضل پور میں منعقد کیا گیا جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں صحت، تعلیم اور محکمہ مال سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنرنے تمام ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کم از کم ایک مرکز صحت کا اچانک دورہ کرکے طبی سہولیات مزید بہتر کرانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ڈیرہ غازی خان و راجن پور قبائلی علاقہ میں مراکز صحت کے دورے لازمی کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر