سروسز ایکٹ 2010کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہو رہ اہے:جسٹس گلزار

سروسز ایکٹ 2010کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہو رہ اہے:جسٹس گلزار

  



اسلام آباد(آئی این  پی،مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے ہیں کہ آج ملک سروسز ایکٹ 2010کی وجہ سے دیوالیہ ہورہا ہے، لوگوں کو بغیر کام کیے 10، 15سال کی تنخواہیں اور مراعات دے دی گئیں، کیا ارباب اختیار ملک کو کنگال کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔بدھ کو سپریم کورٹ میں پولیس سب انسپکٹر قمرالاسلام کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار کے استفسار پر وکیل نے کہا کہ کا کیس یہ ہے کہ باقی ملازمین کی طرح سب انسپکٹر قمرالاسلام کے ساتھ بھی مساوی سلوک ہو، موکل کو گریڈ 14 میں بحال کیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کو گریڈ 17 دے دیا گیا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ہم نے لوگوں کو بغیر کام کئے 10،15سال کی تنخواہیں اور مراعا ت دیدیں، انہی وجوہات کی بنا پر ہم جگہ جگہ سے پیسے مانگ رہے ہیں، ملک معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے، کیا ارباب اختیار ملک کو کنگال کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔عدالت نے قمر الاسلام کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔دریں اثناسپریم کورٹ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ ڈاکٹر ذوالفقارعلی دھاریجو کو نوکری سے نکال دیں یہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلاتے ہیں۔جسٹس گلزار نے مزید کہا کہ ان کیخلاف ایف آئی آر درج کراکے شام تک گرفتار کرا لیتے ہیں۔ جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ اپنے تمام کرپٹ لوگوں کا دفاع کرتے ہیں۔ عدالت نے ذوالفقار علی دھاریجو کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کیلئے توبہ کر لیں۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکز کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہڑتال کی اور ہائی وے کو بند کیا تب ان کی بات سنی گئی، اعداد و شمار معلوم ہیں کہ پولیو کے کتنے کیسز سندھ سے آرہے ہیں؟ 19 گریڈ کے ملازم کو 20 گریڈ میں تعینات کیا ہوا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی دھاریجو کو ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا انچارج لگا دیا ہے۔اس پر جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا اب وہاں بھی عورتیں ہوں گی؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ شبیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ہیپاٹائیٹس پروگرام میں خواتین نہیں۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ

مزید : صفحہ آخر