آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ”تحریک انتقام“ہو گی، شیری رحمان 

  آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ”تحریک انتقام“ہو گی، شیری رحمان 

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے حکومت آصف زرداری کی جان سے کھیل رہی ہے،انہیں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار تحریک انتقام کی حکومت ہوگی،مطالبات کے باوجود ذاتی معالج کو رسائی نہ دینا حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ بدھ کو ااپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا پمز کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے آصف زرداری کی صحت پیچیدہ، ان کی انجیوگرافی ناگزیر ہے،  جو ان کے ذاتی معالج کی غیر موجودگی میں کیسے ہو سکتی ہے؟ حکومت ذاتی معالج کی رسائی کیوں نہیں دے رہی، شیری رحمان نے کہا آ صف زرداری کو دل کی تکلیف ہے، دل کی شریانیں بند ہیں۔ایسی صورت میں حکومت کا ٹس سے مس نہ ہونا آصف زرداری کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے،انہوں نے متنبہ کیا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار تحریک انتقام کی حکومت ہوگی۔

شیری رحمان

مزید : صفحہ آخر