نیا بلدیاتی نظام:مقامی مسائل گاؤں کی سطح پر حل ہوں گے‘ مسز شاہدہ احمد

  نیا بلدیاتی نظام:مقامی مسائل گاؤں کی سطح پر حل ہوں گے‘ مسز شاہدہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ حکومت کی مضبوط خارجہ پالیسی اورکامیاب (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

حکمت عملی کے نتیجہ میں بھارت کے پورے خطے کے امن کو تبا ہ کرنے کی سازشیں ناکاہوئی۔ آزادی مارچ والے ناکام ونامراد بوریا بستر لپیٹ کر گھروں کو چلے گئے موجودہ حکومت نے بغیرکسی نقصان کے اس مسئلے کو حل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔وہ لاہور سے فون پر اپنے میڈیا کوآرڈینٹر سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔نیابلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے مقامی مسائل گاؤں کی سطح پر حل ہونگے تعمیروترقی کاعمل تیز ہوگا۔انہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ نئے بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کریں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اپوزیشن صرف افواہوں پر زندہ ہے۔
مسز شاہدہ احمد