پی سی جی اے وفد کی جہانگیر ترین سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال

      پی سی جی اے وفد کی جہانگیر ترین سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال

  



ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے)کے چیئرمین میاں جاوید سہیل کی سر براہی میں ایک وفد نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ پی سی جی اے وفد نے کاٹن کراپ میں کمی کے باعث جننگ سیکٹر کو ہونے والے نا قابل تلافی نقصان کے متعلق تفصیلی اگاہی دی اور مطالبہ کیا کہ اگلے سال کاٹن کراپ کی بہتری کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

اقدامات کرے۔پی سی جی اے وفد نے حالیہ کاٹن سیزن میں مقامی کاٹن سٹاک کے خاتمے تک کاٹن امپورٹ پر ڈیوٹیر بر قرار رکھنے کا مطالبہ بھی کیا اور کھل پر عائد سیلز ٹیکس کے کاٹن کی قیمتوں پر منفی اثرات کے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔جہانگیر ترین نے کھل کے معاملہ پر فوری حل کے لیے چیئرمین ایف بی شبر زیدی سے تفصیلی گفتگو کی اور امید ہے کہ جننگ اینڈ آئل انڈسٹری کو جلد ہی اس ٹیکس سے چھٹکارا مل جائے گا۔ وفد میں سابق چیئرمین حفیظ انور، سابق وائس چیئرمین عاصم سعید اور محمد عاشق علی بابر رحمانی شامل ہیں۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر