اوور سیز پروموٹرز مسائل کا شکار، وزیراعظم کردار ادا کریں: شیخ نصیر اختر، شیخ راشد

اوور سیز پروموٹرز مسائل کا شکار، وزیراعظم کردار ادا کریں: شیخ نصیر اختر، ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے سینئر ممبر، پروموٹرز ویلفیئر گروپ کے صدر و این این انٹر پرائزز کے سی ای او شیخ نصیر اختر اور سرپرست اعلیٰ پروموٹرز ویلفیئر گروپ و سی ای او آر بی ایس برادرز اوور سیز شیخ راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پروموٹرز کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے وزیراعظم عمران خان اپنا (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

کردار ادا کریں اس وقت محکمہ ایکسائز اور پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے پروموٹرز برادری کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے پروفیشن ٹیکس 10 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 20 ہزار کر دیا، اسی طرح پی آر اے ہر ویزے پر 16.5% فیصدٹیکس وصول کر رہا ہے۔ پروموٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے دفاتر سیل کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ شیخ نصیر اختر نے رینیول اور نئے لائسنس کی مجوزہ فیس بڑھائی جانے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اضافہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز سید ذوالفقار عرف زلفی بخاری، ڈی جی بیوروآف ایمیگریشن کاشف احمد نور کی اوور سیز انڈسٹری کی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل اور بیورو آفس پروموٹرز برادری کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی کا اعلان کرے اور انہیں بینک قرضوں سمیت بیرون ملک کے فری وزٹ ویزوں اور وہاں قیام و طعام کی سہولیتیں دی جائیں۔ نیز کمرشل اتاشیوں کو متحرک کیا جائے۔ پاکستانی ورکرز کے معاوضے بھی بڑھانے کیلئے گلف، مڈل ایسٹ کی کمپنیوں سے بات کی جائے۔ اسی صورت میں ہم ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

شیخ راشد

مزید : ملتان صفحہ آخر