سموگ کنٹرول کرنے کیلئے انتظامات زیرو‘ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    سموگ کنٹرول کرنے کیلئے انتظامات زیرو‘ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان سمیت پنجا ب بھر میں سرکاری اداروں کی جانب سے سموگ کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات نہیں  کئے جاسکے ہیں  ، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ملتان سمیت پنجاب بھر کے متعدد اداروں کی جانب سے سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے کی جانیوالی کارائیوں کی مانیٹرنگ کیلئے فوکل پرسن مقر ر نہیں کئے جا سکے ہیں اس ضمن فوری طور پر فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر