بارش کی پیش گوئی‘ ریلوے انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت

بارش کی پیش گوئی‘ ریلوے انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات کی طرف سے آج (جمعرات)اورکل(جمعہ) بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرریلوے انتظامیہ نے آپریشنل اورانجینئرنگ سٹاف کوہدایات جاری کردی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

ہیں۔انجینئرنگ سٹاف سے کہاگیاہے کہ وہ ریلوے ٹریکس میں نکاسی آب کے تمام ترانتظامات مکمل کریں کسی بھی سیکشن میں بارش کے بعدپانی کھڑانہ ہوتاکہ ٹریک محفوظ رہے ٹرین انجن ڈرائیورز سے کہاگیاہے کہ وہ بارش کی صورت میں کنٹرول رفتارمیں ٹرین آپریشن جاری رکھیں تمام آگاہی بورڈزاورریلوے پھاٹکوں کوعبورکرتے ہوئے الرٹ رہیں اپنی توجہ ریلوے ٹریک کے بالکل سامنے رکھیں اسی طرح ریلوے پھاٹکوں کیااہلکاروں،ٹرین گارڈزاوردیگرآپریشنل سٹاف کوبھی ٹرین آپریشن سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر