گھر میں پانی داخل ہونیکی شکایت بااثر ہمسایوں کا شہری پر وحشیانہ تشدد
صادق آباد(نامہ نگار)تھانے بااثر افراد نے میں جاتے ہوئے ساتھیوں کے ہمراہ پکڑ کا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘چند قدم کے فاصلے پر تھانہ سٹی ہونے کے باوجود پولیس موقع پہنچ نہ سکی تفصیل(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
کیمطابق پبلک کالونی کے رہائشی ساجد نے ہمسایوں کو سیوریج کا پانی گھر میں داخل ہونے پر منع کیا تووہ دھمکیوں پر اتر آئے جس پر ساجد تھانہ سٹی درخواست دینے جارہا تھا کہ سٹی تھانہ سے چند قدم کے فاصلے پر بااثر ہمسایوں نے اپنے ساتھیوں سمیت ساجد کو پکڑ لیا اور بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایااغواء کرنے کی کوشش کی جس پر شوار واویلہ کی وجہ سے شہری جمع ہو گئے اور منت سماجت کر کے جان بخشی کروائی گئی ساجد علی شدید زخمی ہوگیا اور اسے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال صادق آباد منتقل کر دیا گیا جب کہ پولیس کا موقف ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔