وہوا: ایف سی اہلکار سلیم لاشاری شہید پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  وہوا: ایف سی اہلکار سلیم لاشاری شہید پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  



وہوا(نمائندہ پاکستان) بستی مسلم آ باد کے رہائشی محمد سلیم لاشاری ولد محمد اعظم لاشاری جوکہ بلوچستان میں ایف سی کی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے شرپسندوں کے حملے میں شہید ہوگئے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

تھے کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مسلم آباد میں ادا کردی گی گئی۔نماز جنازہ میں شہید کے عزیزوں،رشتہ داروں۔ صحافیوں ا ور احبا ب کے علاوہ جناب سعادت علیڈی ایس پی تونسہ،SHO تھانہ وہوا رانا غلام شبیر۔ اورFC کے صو بیدار مشتاق احمدنے ایف سی دستہ کے ہمراہ شرکت کی شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا شہید کی تربت پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شہید کو سلامی پیش کی اس موقع پر ایف۔سی صوبیدار۔ ڈی ایس۔پی اور شہید کے والد نے قبر پر پھولوں کے گل دستے رکھے اورشہید کے والد کو شہید کی کی کیپ بیلٹ اور قومی پرچم دیا۔بعد نماز جنازہ صوبیدار مشتاق احمد ڈی ایس پی سعادت علی خان اور صحافی منظور احمد قریشی نے شہید کے وا والد سے تعزیت کی اور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہاکہ محمد سلیم کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے جس نے وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر اپنے خون کانذرانہ پیش کیا ہے۔ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان دیکرعلاقہ بھر کو شہادت کا ایک مزید اعزاز بخشا ہے

سپرد خاک

مزید : ملتان صفحہ آخر